نئی دہلی ، 15؍ دسمبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا)پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ اب نئے سال کے جشن کے دوران بھی آتش بازی نہیں کر سکیں گے۔پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ کے حکم پر پابندی لگانے سے سپریم کورٹ نے انکار کیا ہے۔سپریم کورٹ اب اس معاملے میں 5جنوری کو سماعت کرے گا۔یہ حکم قومی دارالحکومت کے این سی آر علاقہ میں نافذ نہیں ہوگا۔پنجاب ہریانہ ہائی کورٹ نے نئے سال میں پٹاخے پر پابندی جاری رکھتے ہوئے ہدایات دیئے تھے کہ شادی، پارٹی اور دیگر پروگراموں میں پٹاخے پر پابندی سے متعلق حکم کو سختی سے نافذ کیا جائے۔یہ حکم ہریانہ، پنجاب اور چنڈی گڑھ انتظامیہ کی آلودگی بورڈ سمیت تمام اضلاع کے دیگر ذمہ دار حکام کو دیئے گئے ہیں۔کورٹ نے یہ بھی صاف کیا ہے کہ اگر عدالت کے حکم سختی سے نافذ نہیں ہوتے ہیں تو عدالت توہین حکم جاری کر سکتی ہے۔اس صورت میں اگلی سماعت ہائی کورٹ میں 11جنوری کو ہوگی۔ ہائی کورٹ نے دیوالی اور دیگر تہواروں کے موقع پر آتش بازی کے لئے صرف تین گھنٹے کا ٹائم مقرر کیا تھا۔ابھی ہائی کورٹ نے نوٹس کا دائرہ بڑھاتے ہوئے پنجاب اور ہریانہ میں پرالی جلانے سے ہوئے آلودگی کو بھی اس میں شامل کیا ہے۔ہائی کورٹ نے اس معاملے میں مرکزی ماحول، صحت اور زراعت کی وزارت سمیت آلودگی کنٹرول بورڈ کے علاوہ پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کی آلودگی کنٹرول بورڈ سے جواب طلب کیا ہوا ہے۔ہائی کورٹ نے اگلی سماعت پر آلودگی کے موجودہ حالات اور اس سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جا رہے اقدامات کی معلومات بھی طلب کی ہے۔پورے ملک میں پٹا خے کے فروخت اور پٹاخے پھوڑنے پر پابندی کی درخواست پر جمعہ کو سپریم کورٹ سماعت کرے گا۔